گوگل کی مرکزی کمپنی الفابیٹ نے سپر کمپیوٹر چپ تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ جو موجودہ طاقتور ترین کمپیوٹر سے کئی گنا تیز صلاحیتوں کا حامل ہے۔
کمپنی نے وِلو نامی چپ کی رونمائی کی جو کوانٹم کمپیوٹر کا بنیادی جز ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ وِلو چپ کے ساتھ کمپنیوٹر اتنا طاقتور ہوگا کہ وہ خلا میں موجود ایٹم سے بھی چھوٹے پارٹیکل کی نشاندہی کر سکے گا۔
کوانٹم کمپیوٹر کی تیاری سے طب، کمییا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں انقلاب برپا ہوگا۔ سائنسدان نوے کی دہائی سے غلطیوں سے پاک سپر کمپیوٹر کی تیاری میں مصروف ہیں۔