انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔
فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔
انٹرنیٹ اسپیڈ درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ چوتھے نمبر پر چلی 265.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ، پانچویں نمبر پر امریکا 242.27 میگا بِٹس فی سیکنڈ، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 میگا بِٹس فی سیکنڈ، ساتویں نمبر پر فرانس 223.72 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ یں ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات دوسرے پر قطر، تیسرے پر کویت، چوتھے پر جنوبی کوریا، انچویں پر نیدرلینڈز ہے۔