ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔
چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہے۔
چین، پاکستان تجارتی کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کیں۔
شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا، پاکستانی کاروباری افراد کا شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات کیے۔
دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اورتعاون پر زور دیا، شاندونگ کے کاروباری اداروں کی 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت،جس سے کاروبار کےلیے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایس آئی ایف سی کا توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں قرار دیدیا گیا ہے، جس کےلیے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی گئی۔