لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو گلہ کاٹ کر بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ پولس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کےعلاقے میں گلگت سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کی شناخت 21 سالہ اظہار اور 19 سالہ بینش کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ کر بیدردی سے قتل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور گلگت سے لاہور آکر اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھے۔ بظاہر شادی شدہ جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کاروائی شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔