فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدصدرمیکرون نے انہیں اگلی حکومت کے قیام تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
صدر میکرون نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ دو ہزار ستائیس تک صدر رہیں گے اور اپنی مدت پوری کریں گے،نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
فرانسیسی وزیراعظم بارنیئرنئی حکومت کی تقرری تک نگراں کی حیثیت سےکام جاری رکھیں گے،مشیل بارنیئرصرف تین ماہ وزیر اعظم رہےجو فرانس کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کا سب سے مختصر دورانیہ ہے۔