چئیرمین ینگ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن محمد شعیب بٹالوی لاہور چیمبر آف کامرس کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایکسپورٹ کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایکسپورٹ کا چئیرمین منتحب ہونے کے بعد محمد شعیب بٹالوی نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اپنے بیان میں محمد شعیب بٹالوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 80 فیصد شرح آمدن درآمدات پر منحصر ہے لہٰذا ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ملک میں معاشی استحکام لایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری حضرات اور ایکسپوٹرز کے لیے آسانیاں اور جدید راہیں ہموار کی جائیں گی جبکہ ڈاکومینٹیشن کے عمل کو سادہ اور آسان بنایا جائے گا۔