اسلام آباد ہائیکورٹ نےبشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر دیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا