پشاور میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقریب "قائد ڈے گالا" کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کےبچوں،عسکری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
بچوں نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلوز، خاکوں اور موسیقی سے بانی پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،امید سپیشل سکول پشاور کے اسپیشل بچوں نے منفرد خاکے سے قائد کو عقیدت پیش کی ۔
تقریب میں 7 نامور شعراء نے شاعری سے سب کو محظوظ کیا،گالا میں رائڈنگ اینڈ ہارس شو کا بھی مقابلہ شامل تھا،گھڑ سواروں نے بہترین انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا ۔
مہمان خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں کی بدولت وطن عزیز کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو یک جان ہو کر ملکی سالمیت و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ وطن عزیز سے عقیدت ہی قائد سے عقیدت ہے،شرکاء نے قائد ڈے گالا کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔