بہاولپور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھرسےپانچ افراد کی لاشین ملنے کے واقعے پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ابتدائی معلوماتی رپورٹ کےمطابق میاں بیوی اوردوبچوں کےسرمیں گولی کےنشان پائےگئےجبکہ ایک بچے کوگلاگھونٹ کرمارا گیا،مقتولین کی شناخت محمد کاشف 40 برس، عروج خان36 برس، جہانزیب15 برس، عبداللہ13برس، عبدالوہاب 9 برس کےناموں سےہوئی، 4 برس کی بچی تسمہ نیم بےہوشی کی حالت میں پائی گئی جو اب مکمل صحت یاب ہے۔
مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کیاگیا ہےتاہم پولیس ترجمان کاکہنا ہےکہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیس کی جارہی ہےاورجائے وقوعہ پرفرانزک ٹیموں کی جانب سےاکھٹے کیے گئے شواہد اورمقتولین کے پوسٹمارٹم نمونہ جات لاہور فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔رپورٹ آنے تک پولیس اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔