عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں آج 700 روپےاضافہ ہوا ہےجس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 7ہزار 2 سو روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 6 سو روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 2640 ڈالر ہوگئی ہے۔