پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کی جان بچالی۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایجنسی نے کُھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بھارتی مال بردار بحری جہاز کے 12 ارکان کو بچا لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن ممبئی میری ٹائم ریسکیو کو آرڈینیشن سینٹر سے موصول ای میل پر کیا گیا۔
ای میل میں ڈوبنے والے ال پیرن پیرمال بردار جہاز کے عملے کی تلاش کیلئے درخواست کی گئی تھی جبکہ رسیکیو آپریشن میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے شپس ، بوٹس اور ایئرکرافٹ نے حصہ لیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن سمندر میں حفاظت اور عالمی کنونشنز کی پاسداری کیلئے پاکستانی عزم کا عکاس ہے۔