ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کیوں؟ سما ء وجہ سامنے لے آیا۔
ذرائع کے مطابق ویب منیجمنٹ سسٹم اور اس کے تکنیکی مسائل انٹرنیٹ کی سست روی کا باعث ہیں اور انٹرنیٹ پر موجود مواد کی غیرمعمولی منیجمنٹ سے انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ویب مانیٹرنگ سسٹم سے گیٹ وے لیول پر انٹرنیٹ ٹریفک کو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور نئے نظام سے غیر قانونی مواد کو بلاک اور پروپیگنڈا کرنے والی آئی ڈیز کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
بعض تکنیکی مسائل کے باعث مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی مواد کی حامل ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ویب منیجمنٹ سسٹم سے ہزاروں یو آر ایل اور سینکڑوں موبائل ایپلی کیشنز بلاک کی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی میں ویب منیجمنٹ سسٹم کے کردار سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔