بھارتی شہر اگرتلہ میں ہندو گروپ نے بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پرحملہ کردیا۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پیرکومظاہرین کے ایک گروپ نے اگرتلہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پرحملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی،ہندو سنگھرش سمیتی نامی گروپ نے پیرکو اگرتلہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں زبردستی گھس کر بنگلہ دیش کا قومی پرچم اتار دیا اور اشیا کو نقصان پہنچایا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق 28 نومبرکوکولکتہ میں مظاہرین کی جانب سےبنگلہ دیشی قومی پرچم کو نذر آتش کیاگیا،بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے پر "گہری ناراضگی" کا اظہار کرتا ہے،بنگلہ دیش نے بھارتی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں اپنے قونصل خانے پر مظاہرین کےحملےکی سخت مذمت کی اور کہاکہ یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا،قونصل خانے کی حفاظت میں مقامی پولیس کی کوتاہی واضح طور پر نظر آئی"
ٹی آر ٹی
" اسسٹنٹ ہائی کمیشن کےتمام اراکین اس حملے سے شدید خوف میں مبتلا ہیں،یہ حملہ گزشتہ جمعرات کوکولکتہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہرےجیسا تھا،بنگلہ دیش نے اس حملے کو سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا،اگرتلہ میں بنگلہ دیش اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے احاطےکی خلاف ورزی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،سفارتی املاک کو کسی بھی صورت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
''بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعدسےبھارتی حکومت اورانتہاء پسند گروپوں نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور مندروں کو نشانہ بنانے کا الزام عائدکیا ہے،بھارت میں تری پورہ کےہسپتالوں میں اعلان کیا گیا کہ کسی بھی بنگلہ دیشی کا علاج یہاں نہیں کیا جائےگا،بھاتی ریاست تری پورہ میں بنگلہ دیش کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔