وزیرخزانہ محمد اونگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک سےآئندہ10سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سائن کریں گے، پاکستان اس طرح کے فریم ورک میں داخل ہونے والا پہلا ملک ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اونگزیب سے برطانیہ کےفارن کامن ویلتھ اینڈڈیولپمنٹ آفس کے وفدکی ملاقات ہوئی۔
محکمہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق وزیرخزانہ نےوفدکومعاشی استحکام،اصلاحات پروگرام اوراہم معاشی اقدامات سےآگاہ کیاوفدکونجکاری ایجنڈے،پینشن اصلاحات،ایس اوایز کی نجکاری کےحوالےسےبتایاگیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ریونیو میں25.6 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ نےوفدسےورلڈبینک کےساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تفصیلات بھی شیئرکیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈبینک سےآئندہ10سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سائن کریں گے،پاکستان اس طرح کے فریم ورک میں داخل ہونے والا پہلا ملک ہوگا، یہ فریم ورک ملک کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔