یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پرعائد پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کا ممکنہ آغاز آئندہ 10 روزمیں کیا جائےگا۔ ابتدائی طورپر میلان اور پیرس کی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایاساکی ممکنہ اجازت کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے روم کے شہر میلان اور فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لئے براہ راست پروازوں کے فوری آغازکی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل ہیں۔
بیرون ملک ان اسٹیشنز پرتیاریایوں کی تکمیل اورشعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے بکنگ شیڈول ملتے ہی ان پروزوں کی بکنگ شروع کی جائے گی۔
قومی ائرلائن کی جانب سے آئندہ کچھ عرصے تک کوپن ہیگن،اوسلواور ایمسٹرڈیم کی بند پروازوں اور امریکی اجازت کے بعد نیویارک کی پروازوں کے دوبارہ آغازکا بھی امکان ہے ۔
قومی ائرلائن کی جانب سے یورپ،برطانیہ اورامریکہ کے لئے ابتدائی طور پردستیاب چھ بوئنگ ٹرپل سیون طیارے استعمال کئے جائیں گے۔
پابندی سے پہلے پی آئی اے میلان ، فرانس ، بارسلونا ، برمنگھم، بریڈ فورڈ اور لندن کے لئے پروزایں آپریٹ کررہی تھی۔