وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت رابطے کو بڑھانے اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اسپیکٹرم کےاجراپرمشاورتی کمیٹی کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے شرکت کی،چیئرمین پی ٹی اے، سیکریٹری وزارت آئی ٹی، سیکریٹری وزارت قانون اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈخدمات کی بہتری کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیاپی پی آر اے قواعد کےتحت مقرر کردہ امریکی مشاورتی فرم نیرہ کیجانب سےپیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے فرم کوپاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لینےاور اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ہدایت جاری کردی ہےآئندہ سال اپریل تک اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کیلئے روڈمیپ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت رابطے کو بڑھانے اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے، مقصد جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور جدت پر مبنی ایپلی کیشنز کو اپنانا ہے، سماجی واقتصادی ترقی،معاشی سرگرمیوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کےحصول کویقینی بنایاجاسکےگا۔