پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہو گئ ہے ۔
22 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 928 روپے ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2661 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاند کی قیمت میں کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، قیمت3400 روپے پر برقرار ہے ۔