انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کے لئے دلائل دیے۔
پراسکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت کی گئی۔
بعدازاں، عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظرعلی گل نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔






















