پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند موٹر ویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم ٹریفک کی آمدورفت کے لیےکھول دیا گیا،موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک کی آمدورفت کے لیےکھول دیا گیا،موٹروے ایم3کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیےکھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب موٹروے ایم فور اور ایم فائیو چھ روز بعدکھول دیا گیا،ملتان کےداخلی اور خارجی راستے ٹریفک کےلیےکھلےہیں،موٹر وے کو ضروری مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ تحریکِ انصاف نے اسلام آبادمیں احتجاج ختم کرنےکا اعلان کیا ہے،پولیس نے اسلام آباد میں سیکڑوں مظاہرین کو گرفتارکیا،جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔