تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پی ٹی آئی کے بعض رہنماوں نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سیاسی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے رہنمائی مانگ لی اور سیاسی کمیٹی کو عمران خان سے بات چیت کے متعلق آگاہ کیا ۔
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ شب جیل میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں سیاسی کمیٹی کو بتایا جبکہ اجلاس میں احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔