ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی زرعی برآمدات کی عالمی سطح پر نئی پہچان بن گئی۔
بیری کےشہد کی پہلی کھیپ خیبرپختونخوا سےملائیشیا جا پہنچی، پاکستانی شہد کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے وزارتِ تجارت نے عزم کا اظہار کیا۔
کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خیبرپختونخوا سے 20,000 ٹن سالانہ شہد کی پیداوار سے پاکستان عالمی منڈی میں شہد کا قابل اعتماد سپلائر ہے۔خیبرپختونخوا میں 60,000 شہد کے فارمز، 16 لاکھ افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے۔
شہد کی مکھیوں کے کلسٹرز اور پراسیسنگ سہولیات میں سرمایہ کاری کیلئے ماہرین سے مشاورت کی گئی،پاکستان میں شہد کی برآمدات بڑھانے کے لیے '' ہنی بورڈ '' کے قیام کی تجویز دی گئی،ایس آئی ایف سی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پیش پیش ہے۔