پاکستان سے مبینہ طور پر ہزاروں جعلی پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر سعودی حکومت کی شکایت پر وزارت داخلہ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی فہرستیں تحقیقاتی کمیٹی کو موصول ہو گئیں، تحقیقاتی کمیٹی نادرا سے بھی افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کرکے اسکروٹنی کرے گی۔ کمیٹی 15 دن کے اندر اپنے نتائج اور سفارشات سیکریٹری داخلہ کو پیش کرے گی۔
کمیٹی ان پاسپورٹ پرروانگی کی سہولت کیلئے مختلف اداروں کی ملی بھگت کا تعین بھی کرے گی جبکہ نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے مختلف افسران کی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جائے گا۔ نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے اجراء کےلیے جانچ پڑتال کی سطح کو بھی بڑھا دیا گیا۔