لبنان کے عسکری ونگ حزب اللہ نے سرحد پار اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے ہنیتا میں اسرائیلی ٹینکوں کی طرف گائیڈڈ میزائل داغے ہیں تاہم ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے اتوار کے روز بھی اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔حزب اللہ کے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے، انٹیلیجنس اسٹیشن تباہ
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی لبنان کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے لبنان کی سرحد پر واقع قصبے میتولا میں حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
A report was received regarding a shooting toward the town of Metula on the border with Lebanon. Details to follow.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 17, 2023
اسرائیل کی جانب سے میتولا کو فوجی زون قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کا لبنان کی سرحد سے شہریوں کے انخلاء کا اعلان
واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ شمال میں اپنی سرحد سے 2 کلومیٹر تک کے 28 دیہاتوں کے رہائشیوں کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے علاقے کو فوجی زون قرار دیا تھا۔