عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولا سونا 22 سو روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 715 ڈالر کا ہوگیا۔