سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا۔
نجکاری کمیشن اسلام آباد میں ہونے والی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے بھی شرکت کی ۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ کامیاب نجکاری سے پرائیوٹائزیشن کمیشن کی ساکھ میں اضافہ ہو گا۔ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ امید ہے نجکاری کمیشن باقی کیسز کو بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گا۔ کاروباری طبقے کے اعتماد میں اضافے کے لئے کاغذی کارروائیوں میں غیر ضروری وقت نہیں لگنا چاہیے۔
تقریب میں ایل ڈی اے، پنجاب کوآپریٹو اور دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔ نجکاری کمیشن نے اگست 2021 میں میسرز فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کو کھلی عوامی نیلامی میں کامیاب قرار دیا تھا۔