پنجاب بھر میں دفعہ144کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اظہرصدیق ایڈوکیٹ نےلاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔
درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگرفریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرناکوئی غیرقانونی اقدام نہیں ہے، آئین کےتحت احتجاج کرنےکاحق استعمال کیاجاسکتاہے۔
پنجاب بھرمیں دفعہ144کانفاذ تحریک انصاف کےاحتجاج کوروکنےکےلیےکیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب میں دفعہ144کےنفاذکےنوٹیفیکشن پرعملدرآمد روکنےکاحکم دے۔
اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ اور سڑکوں کی بندش کے خلاف متفرق درخواست بھی دائر کی گئی،دائرمتفرق درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ اور سڑکوں کی بندش پر قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ موٹر وے سمیت سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے اور سڑکوں کو کھلنے کا حکم دیا جائے۔