اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ احتجاج سے اسلام آباد پر لشکر کشی کا تاثر ملا رہا ہے،بغیر اجازت اس قسم کےاحتجاج سےملک میں لاقانونیت کا تاثرملتا ہے،حال ہی میں اسلام آباد احتجاج کےحوالے سےقانون سازی بھی ہوئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے،وزیر اعلی خیبرپختونخواکی سرپرستی میں اسلام آباد کی طرف احتجاج کیلئے آنے کا پروگرام ہے۔
جناح سپر ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر اسد عزیز نے درخواست دائر کی ،سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور پی ٹی آئی چیئرمین درخواست میں فریق بنایا گیا۔