وزیر مملکت برائےخزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے میں فرق نظر آئےگا،نجی شعبےکوفلاحی کاموں میں آگےآنا ہوگا، حکومت ٹیکس کی بنیاد بڑھا کر ٹیکس ریٹ کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت خزانہ نے پاکستان فیلن تھراپیسٹ ایوارڈز کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، کچھ عرصے میں فرق نظر آئےگا، نجی شعبےکوفلاحی کاموں میں آگےآنا ہوگا، ٹیکس کی بنیاد بڑھا کر ٹیکس ریٹ کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔
وزیر مملکت برائےخزانہ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ2022کےسیلاب کےبعدپاکستان میں معاشرتی خدمات کی ضرورت مزیدبڑھ گئی، کارپوریٹ سیکٹربھی دیگر طبقات کی طرح سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان میں ٹیکس بیس بہت کم ہے اور اسے بڑھانا ہوگا، جیسے ہی ٹیکس بیس بڑھے گی، حکومت ٹیکس کا ریٹ کم کردے گی۔
پاکستان فیلن تھراپیسٹ ایوارڈز کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائےخزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیکس ریٹ کم ہوگیا تو ملک میں فلاح عامہ کیلئے فنڈز زیادہ دستیاب ہوں گے، کارپوریٹ سیکٹر اور این جی اوز کے درمیان تعلق کو بہتر کیا ہے، فلاحی کاموں کےذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت بہتر کیا جارہا ہے۔