انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے کے بعد 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔