محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17اور زائد کے افسران کی تنخواہوں سے 2 روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی، کٹوتی کی جانے والی تنخواہ وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام صوبائی وزرا، اسپیشل اسسٹنٹ ایڈوائزر، پارلیمانی سیکٹری کی2ماہ کی تنخواہوں کی کٹوتی ہوگی، پنجاب اسمبلی کےتمام ممبران کی تنخواہوں میں2ماہ کےلیے 25فیصد کٹوتی ہوگی۔




















