صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے امت مسلمہ کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید الفطر پر اپنے گردوپیش مستحق افراد کو ان خوشیوں میں شریک کریں، آج وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو یاد رکھیں۔ سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق کی کامیابی "حق کی فتح "ہے، عالمی سطح پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار انتہائی شاندار رہا۔
صدر استحکام پاکستان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں جنگ میں گھرے مسلمان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا ہو گا، دعا ہے،اللہ تعالیٰ مبارک دن کے صدقے امت مسلمہ پر اپنا کرم فرمائے، اللہ تعالیٰ ماہ صیام کی نیکیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔





















