آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں پاکستان کےپہلے آپریٹو ڈینٹسٹری اور اینڈوڈونٹکس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کانفرنس لیفٹیننٹ جنرل ارشد ندیم ہلال امتیاز (ملٹری) سرجن جنرل ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (انٹر سروسز)کی سرپرستی اور میجر جنرل ندیم احمد رانا ہلال امتیاز (ملٹری) کی سربراہی میں منعقد کی گئی
کانفرنس کا مقصد آپریٹو ڈینٹسٹری اوراینڈوڈونٹکس کے شعبے میں نئی تحقیق کو فروغ دینا تھا،کانفرنس میں عالمی سطح کے ماہرین، محققین اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی ہے۔
کانفرنس کےانعقاد سے شریک افراد کو عملی مہارتیں بڑھانے اور تازہ ترین سائنسی تحقیق سے آگاہی ملی، کانفرنس میں شریک افراد کو مستقبل میں پارٹنرشپ کا موقع ملے گا،پاکستان میں ڈینٹسٹری کی ترقی کے لیے یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی۔