پیرو میں ایشیا پیسفک اکانومک کو آپریشن فورم کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ملاقات میں دو طرفتہ تجارت کے علاوہ تائیوان اور روس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی صدر نےکہا کہ وہ اگلےصدرڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ بھی دو طرفہ تعلقات معمول کے مطابق آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ کئی امور پر وہ صدر شی کے ساتھ متفق نہیں ہیں لیکن دونوں رہنما جب بھی ملے بے باکی سے گفتگو کی۔