ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا اکتوبر 2 ارب 36 کروڑ ڈالرمالیت کی غذائی اجناس ایکسپورٹ ہوئے، گزشتہ سال کےمقابلےخوراک کی ایکسپورٹ 42 کروڑ ڈالریعنی 22 فیصد بڑھ گئی، چارماہ میں چاول کی برآمدات میں 52.53 فیصد اضافہ ہوا،حجم 1 ارب ڈالر سےتجاوزکرگئی،بیرون ملک پاکستانی باسمتی چاول کی مانگ بڑھ گئی، 33 کروڑ ڈالر کے ایکسپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق پھلوں کی برآمدات 7 فیصد اضافے سے 11کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہی،سبزیوں کی برآمدات میں 37 فیصد اضافہ،چارماہ میں حجم 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہا،جولائی تا اکتوبر 10 کروڑ 82 لاکھ ڈالرکی چینی ایکسپورٹ ہوئی،جس کے نبعد 413 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویزات کےمطابق گوشت کی ایکسپورٹ 5 فیصد اضافے سے 16 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی، اس دوران مچھلی،دالوں،مصالحوں، آئل سیڈز، میوہ جات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ماہ اکتوبر میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 12.77 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔