ڈسکہ میں حاملہ خاتون کےقتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں پولیس نے مقتولہ کی ساس کے عزیز کوقتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہےکہ ملزم نوید کو صغراں نے10 ہزار بجھوا کر لاہور سےڈسکہ بلوایا،ملزمان کی بہو سے حسد اور نفرت وجہ قتل بنی،ملزمان کو شک تھا کہ انکی بہو ان پر جادو کرواتی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چارپائی اور کپڑوں کو بھی تحویل میں لیا گیاہے، تفتیش سےمضبوط کیس بنوا کر ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ صغراں، بیٹی یاسمین اور نواسا عبداللّٰہ مقدمہ میں گرفتار ہیں۔
خیال رہےکہ ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں میں 2 روز قبل گھریلو ناچاقی پرسسرالیوں نے بہو کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا، پولیس کےمطابق مقتولہ کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور شوہر بیرون ملک ہے۔