پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے فینز کو بڑی تعداد میں ویزے دیئے جائیں گے اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا ۔ پاکستان نے بی سی سی آئی کو بارڈر قوانین میں نرمی کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے ، چیمپینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے شائقین کو آئی سی سی قوانین کی روشنی میں ویزے جاری کئے جائنگے۔