پاکستان کا نوجوان ملک کے حالات سےمطمئن،وطن میں ہی بہترمستقبل کے لیے پُراُمید ہیں،آئی پی ایس او ایس کے سروےمیں حقائق منظرعام پرآگئے۔
آئی پی ایس او ایس کےسروے کےمطابق نوجوانوں کی بیرون ملک نقل مکانی کےتناظرمیں گمراہ کن پرو پیگینڈا کیاجاتا ہے،پاکستان کے 74فیصدنوجوان اپنےملک میں رہنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنےکی خواہش مندہیں،
نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکا نقل مکانی کی بجائےسعودی عرب اور یواےای میں کام کرنے کی خواہشمند ہے،2015ءمیں نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادبیرون ملک منتقل ہوئی، 2024ء میں حکومتی پالیسیوں سے اس میں واضح کمی آئی۔
2024ء میں اس تعدادمیں واضح کمی واقع ہوئی ہے،بیرون ملک نقل مکانی کی بجائے اپنے ملک میں قیام معاشی استحکام کو ظاہر کرتی ہے،معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ سروے کےاعداد وشمار پاکستان کے بہترمستقبل کی نوید ہیں۔