میجر واصف حسین شاہ شہید (ستارہ بسالت) کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
شہدائے پاکستان ہمارے ماتھےکا جھومر ہیں،شہداء کی بے لوث قربانیاں وطن عزیز کی تاریخ کا روشن باب ہیں ،ان عظیم شہدائے وطن میں میجر واصف حسین شاہ شہید (ستارہ بسالت) بھی شامل ہیں۔
میجر واصف حسین شاہ شہید کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے،2002 ء میں پی ایم اے کاکول سے پاس آوٹ ہوئے اور 2010 ء میں میجر کے عہدے پر ترقی پائی۔
2011ء میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت سینٹرل افریقہ کے ملک کانگو میں ایک سال تک مثالی خدمات سرانجام دیں
آپ نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بڑی بہادری، شجاعت سے اپنے فرائض منصبی انجام دیئے،2014 ء میں آپریشن ضرب عضب میں میجر واصف حسین شاہ دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑے۔
15 نومبر 2014ء کی شام پانچ بجے تقریبا دہشتگردوں نے جدید اسلحہ سےلیس اچانک پوسٹ پر تین اطراف سےحملہ کردیا،میجر واصف شاہ بڑی برق رفتاری سے فرنٹ لائن پر پہنچے اور پوزیشن سنبھال کردہشتگردوں پر ٹوٹ پڑے۔
دشمن کی پیش قدمی کو روکا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا، اس معرکے میں آپ کو دو گولیاں لگیں جس کے باوجود لڑتے رہے،آپ وطن عزیز کی امن و سلامتی اور بقا ء کی خاطربہادری سے لڑے،بے مثال بہادری کی بنا پر میجر واصف شاہ کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
آپ کی10ویں برسی 15 نومبر 2024ء کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،میجر واصف حسین شہید کی اس بہادری اور شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔