آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی ڈزنی سٹار کا صبر جواب دے گیا ہے ، کمپنی کی جانب سے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ڈزنی سٹار کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس تین بلین ڈالرز میں فروخت کیے تھے، آئی سی سی نے یقین دلایا تھا کہ کہ تین پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، براڈ کاسٹرز کو سب سے زیادہ کمائی پاک بھارت میچز سے ہی ہونا تھی، شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔