حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے برقرار رکھاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.85 روپے اضافہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248.38 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے مقرر کی گئی تھی ۔
تاہم 31 اکتوبر کو لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے کمی کی گئی تھی جس کے بعد قیمت 147 روہے 51 پیسے ہو گئی تھی جو کہ اس ماہ بھی برقرار رہے گی ۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 1.48 روپے کم کرتے ہوئے 161.54 روپے مقرر کی گئی تھی ۔