وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اویسٹن انجکیشن سکینڈل سامنے لانے پرسماء نیوز کاشکریہ اداکیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھابروقت رپورٹنگ سے پنجاب میں بینائی سے محروم افراد کا پتاچلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔انجکشن اسکینڈل کے ذمہ داران کوسزا ضرورملے گی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
سماء ٹی وی نے کسی پریشر میں آئے بغیر بڑا سکینڈل بے نقاب کیا۔سماء ٹی وی کی وجہ سے اویسٹن انجکشن اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پنجاب:ناقص انجکشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب،12 مریض بینائی سے محروم
انہوں نے کہا کہ سما ء ٹی وی کی وجہ سے درجنوں افراد کی بینائی جانے سے بچ گئی۔مزید بیچزفروخت کے لئے تیار تھےبروقت رپورٹنگ نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہوجانا تھا۔
سما ء ٹی وی کے رپورٹرز،پوری ٹیم اورانتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںاویسٹن انجکشن کی خبر پر سما ء ٹی وی کودیگرچینلزنے فالو کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔اویسٹن انجکشن اسکینڈل انکوائری رپورٹ آنے تک فروخت اورمارکیٹ سے اسٹاک اٹھانے کا حکم
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ادویات بنانے والی نجی کمپنی کےغیرمعیاری انجکشن کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا تھاپنجاب کے شہروں لاہور ، قصور اور ملتان میںآنکھوں کے اوسٹین انجکشن کے استعمال سے درجنوں مریض بینائی سے محروم ہوگئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ڈریپ کا ایوسٹن انجکشن کے غیر منظور شدہ ہونے کا اعتراف
سکینڈل سامنے آنے کے بعد اس انجکشن کا استعمال روکتے ہوئے سٹاک اٹھایاگیا تھا۔ پنجاب حکومت نے آنکھوں کی ادویات کی سپلائی مانیٹرکرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ سندھ میں اوسٹین انجکشن کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔