ایرانی میں جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ایران کا مستقبل عوام اور خواتین کی شمولیت سے تشکیل پانا چاہیے، بیرونی طاقتیں یا جابرانہ حکومتیں ایرانی عوام کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتیں۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ حالیہ مظاہروں کو خواتین پر عائد پابندیوں اور ان کی جدوجہد سے الگ نہیں کیا جا سکتا، ایرانی خواتین بھی دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح باوقار زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں، ہم ایرانی عوام اور خواتین کے جائم مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنی آواز دُنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں، ایرانی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں، ہم ایرانی عوام اور خواتین کے جائز مطالبات کے ساتھ اُن کے حق میں کھڑے ہیں۔ وہ اپنے مستقبل کے تعین کے حق دار ہیں۔






















