ہیلتھ کئیرکمیشن کوبھی جواب دینا پڑے گا،محسن نقوی کی میو اسپتال کے دورہ پر گفتگو
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ انجکشن اسکینڈل کے ذمہ داران کوسزا ضرورملے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور بینائی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب:ناقص انجکشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب،12 مریض بینائی سے محروم
اس موقع پر انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ انجکشن اسکینڈل کے ذمہ داران کوسزا ضرورملے گی ،اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا کہ یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔اویسٹن انجکشن اسکینڈل انکوائری رپورٹ آنے تک فروخت اورمارکیٹ سے اسٹاک اٹھانے کا حکم
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غفلت برتنے پرڈرگ انسپکرمعطل کردئیے، اور اس حوالے ہیلتھ کئیرکمیشن کوبھی جواب دینا پڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :۔ڈریپ کا ایوسٹن انجکشن کے غیر منظور شدہ ہونے کا اعتراف
خیال رہے کہ پنجاب کے شہروں لاہور ، قصور اور ملتان میںآنکھوں کے اوسٹین انجکشن کے استعمال سے درجنوں مریض بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ اور سکینڈل سامنے آنے کے بعد اس انجکشن کا استعمال روکتے ہوئے سٹاک اٹھایا جارہا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے آنکھوں کی ادویات کی سپلائی مانیٹرکرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ سندھ میں اوسٹین انجکشن کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔