بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کےمطابق تھانہ ہوید کی حدود مزنگہ چوک میں نامعلوم مسلح افراد نےکار پراندھا دھند فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجےمیں گاڑی میں سوار باپ بیٹے سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مقامی امن کمیٹی سے تھا ۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں،مرنےوالوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔




















