باکو میں پاکستان کی میزبانی میں کلائمٹ فنانس گول میز کانفرنس ہوئی جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدیدکہتاہوں،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے یو این فریم ورک پرعمل کرناہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان دیگرترقی پذیرممالک کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہے،پاکستان کو 2 بار بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کےفریم ورک کےمطابق خصوصی فنڈز مختص کرناہوں گے، چیلنج سے نمٹنے کیلئےترقی پذیر ممالک کو2030تک6.8ٹریلین ڈالر درکار ہیں،ترقی پذیرممالک کوماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےآگےآناہوگا،ترقی پذیرممالک کوماحولیاتی چیلنج سےنمٹنےکیلئےترقی یافتہ ممالک کی معاونت چاہیے،ترقی یافتہ ممالک کوتوانائی کےماحول دوست متبادل ذرائع کیلئےمددکرناہوگی۔