کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مسلسل دوسرے روز سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
لازمی پڑھیں۔ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوگیا
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 40 پیسے پر آگیا۔