وزیراعظم شہبازشریف سے ریاض میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی جس دوران شہبازشریف نے اتحاد امت کےفروغ کیلئےسیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کےکردارکوبھی سراہا۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ اسلام کےحقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مسلم ورلڈلیگ کی کاوشوں قابل تعریف ہیں، مسلم ورلڈ لیگ کا باہمی احترام کےپیغام کو عام کرنےمیں اہم کردارہے،مسئلہ فلسطین اور مسلم دنیاکودرپیش چیلنجزکےحل کیلئے تنظیم کردارکلیدی ہے،مسلم ورلڈ لیگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام کے لازوال پیغام کو پھیلا رہی ہے۔
شیخ محمد بن عبدالکریم نےامہ کےدرمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہا ۔ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ کے حالیہ دورہ پاکستان کا تذکرہ بھی کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ مختلف منصوبوں کی جلدتکمیل کےمنتظرہیں جن کی ملکرمنصوبہ بندی کی گئی،پاکستان میں سیرت میوزیم کاقیام نبی آخرالزمانﷺکی تعلیمات اُجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔