بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیاہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی سے منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آ ئے گا، پاکستان محفوظ ملک ہے اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے لیکن بھارت کے لیے محفوظ نہیں ہے، حکومت اور پی سی بی کی جانب سے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں۔
خیال رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔