پاک سری لنکا میچ میں محمد رضوان کی ٹویٹ کی چوٹ اسرائیلی حکومت تک جالگی،اسرائیلی حکومت اور بھارت نے محمد رضوان کی غزہ کے نام پر فارمنس کرنے پر آئی سی سی کے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
بھارتی شہری پاک بھارت میچ میں نریندرا مودی اور اسرائیلی وزیراعظم کی تصویر لے کر لہراتا رہا۔ تصویر پر نریندرا مودی اور نیتن یاہو کی تصاویر کے ساتھ تحریر بھی نمایاں تھی۔
شہری کے پوسٹر پر تحریر تھا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ ہے،آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی سیاسی و مذہبی پوسٹر بینر اسٹیڈیم میں نہیں لے کر جاسکتے۔
See who's in today's #ENGvsAFG Match with Israel Poster pic.twitter.com/n1RyBkm4fr
— Tejinder Pall Singh Bagga (@TajinderBagga) October 15, 2023
بھارت میں موجود اسرائیلی ایمبیسڈر ناور گلوں نے تصاویر لگا کر ٹویٹ کردی،کہا ہمیں خوشی ہے کہ بھارت پاکستان سے جیت گیا۔پاکستان جیت نہیں سکا اور محمد رضوان نے جیت غزہ کے دہشت گردوں کے نام کردی ۔
اسرائیلی دفتر خارجہ نے بھی محمد رضوان اور پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا۔کہا ہمیں خوشی ہےکہ پاکستان میچ نہیں جیتا بھارت جیت گیا ورنہ پاکستان نے جیت کا سہرا دہشت گرد حماس کے نام کردینا تھا۔
हमें खुशी है कि #CWC23 में #INDvPAK मैच में #भारत 🇮🇳 विजयी हुआ और पाकिस्तान अपनी जीत हमास के आतंकवादियों को समर्पित नहीं कर पाया।
— Naor Gilon (@NaorGilon) October 14, 2023
हम हमारे भारतीय मित्रों द्वारा मैच के दौरान पोस्टर दिखाकर कर इज़राइल 🇮🇱 के साथ अपनी एकजुटता दिखाने से हम बेहद भाव विभोर हैं। 🙏
We are happy that… pic.twitter.com/fIDY4Ap7aJ
یاد رہے کہ محمد رضوان نے سری لنکا سے میچ جیت کر پرفارمنس کو غزہ کے نام کردیا تھا۔