مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس ) کی رپورٹ کے مطابق سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
سرینگر کے علاقے شیو پورہ میں تعینات بھارتی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کا تعلق بھارت کی ریاست تری پورہ سے تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارروں کی تعداد 612 ہوگئی ہے۔